عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کے لئے بے چین ہیں، مسرت جمشید چیمہ

عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کے لئے بے چین ہیں، مسرت جمشید چیمہ
عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے احتساب کے لئے بے چین ہیں، مسرت جمشید چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوام کو سبز باغ دکھانے کی بجائے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق انتخابات کی راہ ہموارکریں۔ آپ جتنی مرضی دھواں دار تقریریں کر لیں عوام اب آپ کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے احتساب کے لئے بے چین ہیں۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ13کے ٹولے نے رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم پھینکا ،امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کی سزا 23کروڑ عوام بھگت رہے ہیں،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے نام پر شہباز شریف کی آنیاں جانیاں قوم کو بڑی مہنگی پڑتی ہیں۔13کا ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ آئین کو بھی  روندنے سے دریغ نہیں کر رہا۔ انشا اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔