پنجاب الیکشن ،پیپلز پارٹی  کے ٹکٹ کیسے تقسیم کیے جائیں گے؟ جانیے

پنجاب الیکشن ،پیپلز پارٹی  کے ٹکٹ کیسے تقسیم کیے جائیں گے؟ جانیے
پنجاب الیکشن ،پیپلز پارٹی  کے ٹکٹ کیسے تقسیم کیے جائیں گے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمایندہ خصوصی    )پنجاب میں انتخابات کیلیے،پیپلز پارٹی  نےٹکٹ تقسیم کرنے کی ذمہ داری ڈویژنل صدور کو دیدی ۔مہر غلام فرید کاٹھیا ساہیوال،اسلم گل لاہور اربن اور رائے شاہ جہاں لاہور رورل،فیصل آباد میں سید عنایت علیشاہ،گوجرانوالہ ڈویژن میں آصف بشیر بھاگٹ،سرگودھا ڈویژن میں تسنیم قریشی اور راولپنڈی ڈویژن میں سردار سلیم حیدر ٹکٹ تقسیم کریں گے۔ساتوں ڈویژنل صدور 19  اپریل کو امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کریں گے۔نیئر حسین بخاری،سید یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف اور رانا فاروق سعید پر مشتمل کمیٹی حتمی فہرست جاری کرے گی۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن میں ٹکٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔