ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
 اندازے سے کام مت کریں اور نا ہی کسی پر بھروسہ کریں سب مطلب پرست لگتے ہیں جو اپنے کام کے وقت آپ کو یاد کرتے ہیں آج ان سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
 نظر ہے اور کافی شدید ہے صورہ قلم کی آخری دو آیات اور صورہ فلک اور الناس ساتھ ملا کر اول و آخر درود شریف پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں صرف تین روز۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 ضرورت سے زیادہ کسی پر بھروسہ مت کریں آپ مشکل میں آ سکتے ہیں اور جو لوگ عرصہ دراز سے بدنظری وغیرہ میں تھے۔ وہ آزاد ہیں مگر اپنے معاملات کو کسی پر ظاہر نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں آپ کو اندازہ بھی ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے اور دماغ اور دل دونوں کو صاف کریں اپنی عمر کے مطابق قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 حالات آج کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے اس میں کامیابی ملے گی اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 رب مہربان تو جگ مہربان اب اس کو مہربان خود پر کیسے کرنا ہے آپ کو معلوم ہے ایک سچی توبہ اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلنا اور پھر دیکھیں مشکلات کیسے بھاگتی ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 ایک پرانی بات سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جس بات کا ڈر تھا وہی سامنے آئے گی۔ ذہنی طور پر تیار رہیں اور غصے کو خود سے جس قدر بھی دور رکھ سکتے ہیں رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 بار بار کہا جا رہا ہے کہ اس وقت کی قدر کریں رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور مشتری جو عزت دولت اور شہرت دیتا ہے زائچے میں پاور دے رہا ہے فائدہ اٹھا لیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کا مزاج پل پل میں بدلتا ہے جو کہ آپ کو اپنے ارادہ میں کامیابی نہیں ہونے دیتا۔ مستقل مزاج بن جائیں گے تو صورتحال بہتر ہو سکے گی ابھی مسئلہ نظر آتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
 جب پردہ غیب سے سلسلے بہتر ہونا شروع ہو جائیں تو ان اچھے وقت کی قدر کرنی چاہئے۔ اپنے ہاتھ سے موبائیل فون کو رکھیںا ور روز گار کی طرف پیش قدم کا سوچیں۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جو لوگ کسی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ ان شاءاللہ آج اس سے نکلنے میں کچھ حد تک کامیاب ہیں اور ایک بند سلسلہ بھی دوبارہ چل جانے کی امید ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 مالی طور پر ان شاءاللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور جو بڑی رکاوٹیں ہیں وہ بھی اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آج صبح سے ہی آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوں گی۔