پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل
پاکستان کرکٹ بورڈ کا الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی اور چیئرمین سکرونٹی کمیٹی سمیت 13 اہم عہدیداران کو فارغ کر دیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان  کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنٹریکٹ ختم ہونے والوں میں 3 ڈپٹی کمشنر، 3 اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا اور سکروٹنی کمیٹی کے 5 ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -