(ن) لیگ کو زور دار جھٹکا، قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں 

(ن) لیگ کو زور دار جھٹکا، قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں 
(ن) لیگ کو زور دار جھٹکا، قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہاتھ سے نکل گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ(ن) ایک ہی دن میں قومی اسمبلی کی2نشستیں کھو بیٹھی جبکہ تیسری نشست پر اس کے امیدوار کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے این اے 81 گوجرانوالہ میں عبدالقیوم ناہرہ کی کامیاب کے خلاف حکم جاری کر دیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار نے ناہرہ کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں کامیابی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ نے این اے 154 لودھراں سے عبدالرحمن کانجو کی کامیابی کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ کانجو بھی دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے تھے اور ان کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار نے درخواست دی تھی۔ایک علیٰحدہ فیصلے میں جسٹس شاہد کریم نے این اے 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

مزید :

قومی -