مولانا فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرتعزیت کی 

مولانا فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، بیٹوں اور پوتوں کی ...
مولانا فضل الرحمٰن کا اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پرتعزیت کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے حماس رہنما اسماعیل ہا نیہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ان کے بیٹوں اور پوتوں کی شہادت پر تعزیت کی۔
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے ٹیلیفونک گفتگو میں شہداءکے بلندی درجات کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں، اپنے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں فلسطینیوں کی شہادتوں اورزخمیوں پرعالمی برادری خصوصاً مسلم دنیاکی خاموشی افسوسناک ہے، فلسطینیوں کی جدوجہدآزادی میں ان کے قدم بہ قدم اورشانہ بشانہ ہیں۔اسماعیل ہانیہ نے جدہ سعودی عرب میں بین الاقوامی کانفرنس میں فلسطینیوں کے لئے آوازبلندکرنے پر مولانا فضل الرحمٰن کاخصوصی شکریہ اداکیا۔اسماعیل ہانیہ نے مولانا فضل الرحمٰن سے گفتگومیں جمعیت علماءاسلام کے کارکنان اورپاکستانی عوام کا غزہ کے مظلوموں کےساتھ کھڑے رہنے پرشکریہ اداکیا۔قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر علامہ راشد محمود سومرو کی قطر میں اسماعیل ہانیہ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں مولانا راشد محمود سومرو نے اسماعیل ہانیہ کو مولانا فضل الرحمٰن کا تعزیتی خط پیش کیا۔

مزید :

قومی -