جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی
جے یو آئی نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی )نے اپنی ہی رکن قومی اسمبلی کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی طرف سے جمع کرائی گئی فہرست میں صدف احسان کا نام نہیں تھا،پارٹی نے صدف یاسمین کا نام دیا لیکن انہوں نے دلچسپی ظاہر نہ کی،صدف احسان نے کچھ پارٹی عناصر کے مبینہ گٹھ جوڑ سے صدف یاسمین والی نشست حاصل کرلی۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انکوائری شروع کی تو صدف احسان نے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پشاور ہائیکورٹ نے صدف احسان کا بطور رکن اسمبلی نوٹیفکیشن  جاری کرنے کا حکم دیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں، کالعدم قرار دیا جائے۔