اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے موجودہ حکومت کو جیب تراش قرار دیدیا

اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے موجودہ حکومت کو جیب تراش قرار دیدیا
اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے موجودہ حکومت کو جیب تراش قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر وفاقی حکومت کو جیب تراش حکومت قراردیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھیں گی،ہمارے لوگوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں یہ پری پول رگنگ ہے ،پولنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہو گئی ہے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف الیکشن کمشنر ریو ڈی جنیروں مزے کرنے کے لیے گئے ہوئے ہیں،واپس آئیں گے تو کینیڈا میں سفیر تعینات کردیا جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست واپس کی،عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو سرگودھا جیل بنیادی سہولیات میں نہیں دی جا رہی،ایک طرح سے ان کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے،کسی بھی ادارے کے چیف کی ایکسٹینشن کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔

مزید :

قومی -