وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور کے حوالے سے اجلاس،اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس, لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور کی گلیوں اور روڈز کی تعمیر وترقی ,سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا،ہدایت کی کہ 3ماہ میں لاہور کی گلیاں بازار کی تعمیر و بحالی، سٹریٹ لائٹس فراہمی و نکاسی آب پراجیکٹ مکمل کئے جائیں ۔ 

 اجلاس میں جیو گرافیکل انفارمیشن سسٹم کے ذریعے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیاگیا،نیسپاک اور ماحولیات کے ماہرین بھی لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں معاونت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ، پارکوں کی بحالی اور خوبصورتی کے منصوبے بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ   عرصہ دراز سے نظر انداز سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی جائے گی،تمام گلی محلے  صاف دیکھنا چاہتی ہوں، سیورج بھی ٹھیک کئے جائیں۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینٹرپرویز رشید،صوبائی وزرا بلال یٰسین ، سید عاشق کرمانی،ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری ،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اجلاس میں شریک تھے۔