آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایماندار ہیں، میں گارنٹی دیتاہوں،گورنرسندھ کامران ٹیسوری

آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایماندار ہیں، میں گارنٹی دیتاہوں،گورنرسندھ ...
آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایماندار ہیں، میں گارنٹی دیتاہوں،گورنرسندھ کامران ٹیسوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری  نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو ایماندار شخص قرار دیدیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کا کام ہے، یہاں ایک اچھے وزیر اعلیٰ موجود ہیں ،ہم نے کسی سے لڑائی نہیں کرنی ہے ،آئی جی سندھ کی میں گارنٹی لیتا ہوں،وہ ایماندار آئی جی ہیں،ہمیں سب کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کون چاہتا ہے کہ اسٹریٹ کرائم بڑھے،اگر ہم مل کر کام کریں گے تو ہی ترقی کریں گے،یہ بات تو طے ہے کہ حالات مناسب نہیں ہیں،ہمیں میئر سے کام لینا ہے،اگر 15 سال سے حالات خراب ہیں تو کیا مزید 15 سال حالات خراب کرنے دیں گے۔