سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کر لیا گیا

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کر لیا گیا
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا لڑکا گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیف سٹی اتھارٹی نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے لڑکے کو گرفتار کروادیا۔ 

ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق بلیک میلر لڑکے نے ٹک ٹاک پر لڑکی کی ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیں۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ لڑکے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ 

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے کوٹ لکھپت کے علاقے سے 15 ایمرجنسی پر کال کی۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لڑکی کو کال کے دوران لائیو مانیٹر بھی کیا جاتا رہا۔ ٹیم نے لڑکی کی شکایت پر کوٹ لکھپت پولیس کو موقع پر بھجوایا۔