لندن میں نوازشریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد

لندن میں نوازشریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد
لندن میں نوازشریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد
کیپشن: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواز شریف کے سابق محافظ پر خاتون کے اوپر تھوکنے کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے، فرید نموچی نے ستمبر 2023 میں خاتون پر تھوکا تھا۔

 کراؤن پراسیکیوشن کے مطابق فرید نیموچی پر خاتون پنزائی چیمہ کی شکایت پر ’کامن اسالٹ‘ کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فرید نیموچی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں خود کو بےقصور قرار دیتے ہوئے الزام کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نواز شریف کے سابق محافظ کے وکیل معین خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ثابت کریں گے کہ فرید نیموچی نے کوئی قانون نہیں توڑا، عدالت کو باور کروائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔