سعودی عرب میں2 پاکستانیوں کے سر قلم ہونے کا خدشہ ، افسوسناک خبرآگئی

 سعودی عرب میں2 پاکستانیوں کے سر قلم ہونے کا خدشہ ، افسوسناک خبرآگئی
 سعودی عرب میں2 پاکستانیوں کے سر قلم ہونے کا خدشہ ، افسوسناک خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں2 پاکستانیوں کو منشیات فروشی و سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، یاد رہے کہ ریاست میں ایسے جرائم کی سزا موت ہے اور ٹھوس شواہد موجود ہوئے تو ان کے سر قلم ہوسکتے ہیں۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ملزمان کو ریاض ریجن پولیس نے گرفتار کیا ہے جہاں یہ لوگ ایک گھر کرائے پر لے کر رہائش پذیر تھے اور وہیں سے لوگوں کو منشیات سپلائی کر رہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو چکی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق ایک منظم منشیات سمگلنگ گروپ سے تھا۔ یہ لوگ منشیات سمگل کرکے علاقے میں فروخت کرتے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کے گرفتار ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ گزشتہ سال اگست میں سعودی شہر تبوک میں بھی ایک پاکستانی شہری کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور حالیہ مہینوں میں 2 پاکستانیوں کے منشیات سمگلنگ کے جرم میں سر بھی قلم کیے جا چکے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -