فیصل آباد میں آدمی نے دوسری شادی کے جھگڑے پر بیوی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

فیصل آباد میں آدمی نے دوسری شادی کے جھگڑے پر بیوی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار ...
فیصل آباد میں آدمی نے دوسری شادی کے جھگڑے پر بیوی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں آدمی نے دوسری شادی کے جھگڑے پر بیوی اور کزن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نور پورہ میں بابر نامی ملزم نے اپنی اہلیہ روبینہ بی بی کی مرضی کے خلاف خفیہ شادی کر رکھی تھی۔
جب روبینہ بی بی کو بابر کی دوسری شادی کا علم ہوا تو دونوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں روبینہ بی بی کی کزن ثانیہ نے بھی بابر کے ساتھ لڑائی شروع کر دی، اس پر مشتعل ہو کر بابر نے روبینہ اور ثانیہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔