یاماہا وائی بی آر 125آسان اقساط پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے تازہ خبرآگئی

یاماہا وائی بی آر 125آسان اقساط پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے تازہ خبرآگئی
 یاماہا وائی بی آر 125آسان اقساط پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے تازہ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بارہا قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا وائی بی آر 125کی قیمت 4لاکھ 66ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے اور عام آدمی کی یہ سواری عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے  تاہم میزان بینک کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق میزان بینک کے صارفین ایک سال کی اقساط پر بلاسود یہ موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں کل قیمت کا 25فیصد (1لاکھ 13ہزار 125روپے) پیشگی ادا کرنے ہوں گے۔ باقی رقم ایک سال کی مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔ ماہانہ قسط 33ہزار 925روپے ہو گی۔ اس پلان میں صارفین کو پیشگی رقم کے ساتھ 1800روپے پراسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہو گی۔

مزید :

قومی -بزنس -