جرمنی کے فٹ بال کلب ’ورڈر بریمن‘ نے برطانوی فٹ بالر نیبے کیٹا کو معطل کر دیا

جرمنی کے فٹ بال کلب ’ورڈر بریمن‘ نے برطانوی فٹ بالر نیبے کیٹا کو معطل کر دیا
جرمنی کے فٹ بال کلب ’ورڈر بریمن‘ نے برطانوی فٹ بالر نیبے کیٹا کو معطل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے فٹ بال کلب ’ورڈر بریمن‘ نے برطانوی فٹ بالر نیبے کیٹا کو معطل کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سابق لیورپول مڈفیلڈر کو کلب کی طرف سے آئندہ سیزن کے آغاز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، جس پر وہ مشتعل ہو گئے اور ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔
کلب کے سپورٹنگ ڈائریکٹر کلیمنز فرٹز نے بتایا کہ 29سالہ فٹ بالر کو جب بتایا گیا کہ وہ سیزن کے ابتدائی میچز میں نہیں کھیلیں گے، وہ بہت غصے میں آ گئے اور ٹیم کے ساتھ جانے سے ہی انکار کر دیا۔ ان کے اس روئیے پر کلب نے انہیں آئندہ سیزن کے لیے معطل کر دیا۔ کلب کی طرف سے انہیں جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ 
دوسری طرف کیٹا نے کلب کی طرف سے عائد الزامات کی تردید کی ہے اور ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ کسی کو اپنا امیج برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میں جب سے ورڈر بریمن کا حصہ بنا ہوں، میں نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا ہے۔میں نے ایسی کوئی حرکت نہیں کی جس پر مجھے معطل کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔

مزید :

کھیل -