پرویز الہٰی کو ہسپتال یا جیل سے دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیاگیا

پرویز الہٰی کو ہسپتال یا جیل سے دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیاگیا
پرویز الہٰی کو ہسپتال یا جیل سے دوسری جگہ بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پمز ہسپتال سے جیل منتقلی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پرویز الہٰی کو ہسپتال یا اڈیالہ جیل سے کہیں بھی بغیر اجازت منتقل کرنے سے روک دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کا باقاعدہ علاج جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 19 اپریل تک تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ای ڈی پمز بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کیلئے افسر کو نامزد کریں۔