پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی

پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی
پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 7 دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی غلام خان میں کارروائی کی،فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بڑی تعدادمیں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم لاگو کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی ،توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے عزم مصمم رکھتی ہیں۔

مزید :

قومی -