سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والےجاہل ہیں،والدسلیم خان

 سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والےجاہل ہیں،والدسلیم خان
 سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والےجاہل ہیں،والدسلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے نامور کہانی نویس سلیم خان نے بیٹے سلمان خان اور اپنے گھر کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔ 

ایک تازہ انٹرویو کے دوران سلیم خان نے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والوں کو ’جاہل‘ قرار دیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان سے ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ملاقات کی اور انہیں تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ اپنے انٹرویو کے دوران سلیم خان کا کہنا تھا کہ یہ جاہل لوگ کہتے ہیں کہ آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہمیں اضافی سیکیورٹی فراہم کردی ہے، پولیس نے ہمیں اور ہمارے دوستوں کےلیے اضافی سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس معاملے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جس کا مقصد ہے کہ وہ اس پر کارروائی کر رہے ہیں۔ چونکہ معاملہ پولیس کے پاس ہے اس لیے  ہم لوگوں کو اس پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔ 

مزید :

تفریح -