پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سافٹ ویئر انجینئر بننے کےلیے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سافٹ ویئر انجینئر بننے کےلیے مقامی ...
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے سافٹ ویئر انجینئر بننے کےلیے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے سافٹ ویئر انجینئر بننے کےلیے مقامی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب میں اُنہیں یونیورسٹی کی جانب سے 100 فیصد سکالر شپ دی گئی۔

انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کراچی کی مقامی انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا، وہ بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔سعد بیگ کو 100 فیصد سکالر شپ دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے وائس چانسلر بھی موجود تھے۔شیخ الجامعہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں اس سے پہلے بھی پلیئرز کو سکالر شپ دی جاتی رہی ہے۔سعد بیگ نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ جتنا وقت کرکٹ کو دیتے ہیں پڑھائی کو بھی دیں۔ وہ شروع سے ہی سافٹ ویئر انجینئر بننے کے خواہشمند تھے۔

مزید :

کھیل -