’’عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔‘‘ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

’’عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔‘‘ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان
’’عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور ۔۔۔‘‘ علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے انہیں اس لیے خطرہ ہے کیوں کہ وہ قانون کی بالادستی چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی بات کرتا ہے، ناموس رسالت کی بات کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی، جوتے پالش کرنے والے حکومت کریں گے تو ہم غلام ہی رہیں گے انہیں غلام چاہیے لیڈر نہیں چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج 24 کڑور عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو کب تک جیل میں رکھو گے؟ بانی پی ٹی آئی ہمارے بچوں اور قوم کی جنگ لڑ رہا ہے یہ آواز تم نہیں دبا سکتے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب ہم نے تحریک چلائی ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لوگوں پر سیدھی گولیاں مار کر انہیں شہید کیا۔ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی پاکستان کی تاریخ میں بھٹو کو پھانسی دی گئی بتاؤ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی اور کیا سزا دی جائے گی۔