وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی  کا فیصلہ

وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے ...
وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی  کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی محتسب کی پنڈ دادنخان میں کھلی کچہر ی، حا ضر نہ ہو نیوالے محکموں کے مقامی سر برا ہان کیخلاف کا رروائی  کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گز شتہ روز پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ سینئر ایڈ وائزر نے کھلی کچہر ی میں حا ضر نہ ہو نے والے اداروں کے مقا می سر برا ہان کے خلاف انظبا طی کا رروائی کر نے کا حکم جا ری کر دیا۔

کھلی کچہری میں شکایت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام اورپو سٹل لا ئف انشو رنس کارپوریشن کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بے نظیر انکم سپو رٹ پروگرام سے ما لی امداد کی معطلی، بجلی کے ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نہ لگا نے، بجلی کے کنکشن اور زائدبلوں اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کیے۔

متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جارہے۔ شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ بعض علاقوں میں سات سال سے ٹرا نسفا رمر تبد یل نہیں کئے گئے اور بجلی کی تا ریں گھر وں کی چھتوں پر سے گز ر رہی ہیں جو انسا نی جان کے لئے خطر ہ ہیں۔ ایڈ وائزر وفاقی محتسب نے فو ری طو ر پر ٹرا نسفا رمر اور کھمبے نصب کر نے کے احکا مات جا ری کئے نیز اتفا ق کا لو نی میں سو سے زائد بجلی سے محروم گھروں کو بجلی فرا ہم کر نے کے لئے ضروری کا رروائی کر نے کا حکم دیا۔

کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے پنڈ دادنخان   ضلع جہلم کی تحصیل انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ انہوں نے صو با ئی محکموں کے خلاف شکا یات متعلقہ اداروں کو بھجوا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نما ئند وں نے بھی شر کت کی۔

قبل ازیں وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی لیکچر بھی دیا۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کے ایڈ وائزر نے میڈ یا کے نما ئند وں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ میڈ یا کی وجہ سے عوام النا س میں وفاقی محتسب کے با رے میں آ گا ہی پیدا ہورہی ہے اور وفاقی محتسب میں آ نے والی شکا یات میں ہر سال اضا فہ ہو رہا ہے۔