فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کیلئے مسلح دستے تعینات

فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کیلئے مسلح دستے تعینات
فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کیلئے مسلح دستے تعینات

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کامرہ ائیر بیس پر حملے کے بعد ائیر فورس کے تمام بیسز پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور مسلح دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کامرہ ائیر بیس پر حملے کے فوری بعد جاری کر دی گئی تھی۔ دنیا نیوز کے مطابق پی اے ایف بیس مسرور پر حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں اور بیرونی احاطے پر رینجرز کی اضافی نفری جبکہ ہینگر، رن وے اور دیگر حساس تنصیبات پر پاک فوج کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

مزید : کراچی