پاک امرکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کا امکان

پاک امرکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کا امکان
پاک امرکہ سٹریٹجک مذاکرات کی بحالی کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان ہے۔ یہ مذاکرات اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ہوں گے جن میں دونوں ملکوں کی وزرائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ہیلری کلنٹن اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گی جن میں سیکیورٹی معاملات سرفہرست ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق مذاکرات میں سماجی شعبے اور غیر فوجی معاملات پر خصوصی بات ہو گی۔پاکستان اور امریکہ میں مذاکرات کے ایجنڈے پر کام جاری ہے جبکہ 11 کور گروپ سٹریٹجک مذاکرات کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ پاک امریکہ سٹریٹجک مذاکرات 2010 ءمیں معطل ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں صدر زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں