ڈرون حملوں کے جانی ومانی نقصان کی تفصیلی رپورٹ طلب

ڈرون حملوں کے جانی ومانی نقصان کی تفصیلی رپورٹ طلب
ڈرون حملوں کے جانی ومانی نقصان کی تفصیلی رپورٹ طلب

  

پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ نے قبائلی علاقوں پر ہونے والے ڈرون حملوں سے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کوچیف جسٹس دوست محمد خان کی سربراہی میں پشاورہائیکورٹ کے بنچ کے روبرو ڈرون حملوں سے متعلق کیس کے دوران ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ظہیرالدین نے 2008 ءتک ہونے والے ڈرون حملوں کا ریکارڈ پیش کیا۔چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ رپورٹ میں ڈرون حملوں میں جاں بحق افراد کی عمر، مالی نقصانات سمیت دیگرمعلومات نہیں ہے۔عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید : تعلیم و صحت