ایرانی جوہری سائنسدانوں کے لواحقین نے امریکہ‘ برطانیہ اور اسرائیل کےخلاف مقدمہ دائر کردیا

ایرانی جوہری سائنسدانوں کے لواحقین نے امریکہ‘ برطانیہ اور اسرائیل کےخلاف ...
ایرانی جوہری سائنسدانوں کے لواحقین نے امریکہ‘ برطانیہ اور اسرائیل کےخلاف مقدمہ دائر کردیا

  

تہران (آن لائن) ایران کے قتل ہونیوالے جوہری سائنسدانوں کے لواحقین نے امریکہ‘ برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کردیاہے ۔ ایران کے قتل ہونیوالے جوہری سائنسدان مصطفی احمدی روشن کے والد رحیم احمدی روشن نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ انہوں نے اور دیگر قتل ہونیوالے سائنسدانوں کے لواحقین نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہاگیا کہ امریکہ اسرائیل اور برطانیہ ان جوہری سائنسدانوں کے قتل میں ملوث ہیں اور ایرانی عدلیہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

مزید : بین الاقوامی