میاں طارق عزیز کو این اے127 سے پی پی کا امید وار نامزد کرنے کا مطالبہ
لاہور(پ۔ر)پاکستان پیپلز پارٹیUC-134 زون153 اور پاکستان پیپلز پارٹی UC-138 زون154 کے عہدیداران،کارکنان اور معززین کی افطار پارٹی زیر صدارت میاں طارق عزیز فنانس سیکرٹری لاہور کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ افطار پارٹی میںمتفقہ طور پر ایک قرارداد میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ NA-127 کے عوام کے دلوں کی آواز میاں طارق عزیز کو پیپلز پارٹی کے قائدین امید وار قومی اسمبلی نامزد کریں۔اُن کی وجہ سے پیپلز پارٹیNA-127 اور PP-153اور PP-154 کی تینوں سیٹوں پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔افطار پارٹی سے UC-138 زون154، اورUC-134 زون153 کے صدور غلام سرمد کھر،رانا مبارک علی، اقبال یوسف، چوہدری اختر، ذوالفقار علی شاہ،افضل لیاری،عبدالرحمن چیف،قیصر مصطفےٰ خان،عارف چوہدری،محمد امین بھٹی، عظیم ہیرا، لیاقت رحمانی، بابا صادق، افضل بھٹی، محمد پرویز اور ظفر بھٹی اور ڈاکٹر امجد نذیر اور سینکڑوں عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔