تحفظ ناموس رسالت محاذ نے 27 رمضان المبارک ” یوم پاکستان “کے طور پر منائی

تحفظ ناموس رسالت محاذ نے 27 رمضان المبارک ” یوم پاکستان “کے طور پر منائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی( تحفظ ناموس رسالت محاذ کے تحت لیلة القدر کی رات اور 27رمضان المبارک ”یوم پاکستان“کے طور پر منایاگیا اور کامرہ ائےربیس حملہ کی شدید مذمت کی گئی اس سلسلہ میںناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مولاناراغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیلة القدر کی بابرکت رات کے موقع پر پاکستان کا قیام انتہائی بابرکت ہے اس لےے حکمران پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے سے باز آجائیں انہوں نے کہا کہ کامرہ ائےربیس حملہ میںفورسز کا جوابی حملہ انتہائی جواں مردی کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ اہل سنت دہشت گردوں کو چن چن کر مارنے کی قائل ہے کیونکہ دہشت گرد کسی نرمی کے حق دار نہیں ہیںاور دہشت گرداور دہشت گردوں کے حامی اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا سبب ہیں صدرتحفظ نامو س رسالت محاذ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر خراب کرنے والے خود ذلیل ہو رہے ہیں کیونکہ پاکستان کی طرف پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور عنقریب آنے والے دنوں میں پاکستان پوری دنیا کی قیادت کرے گا لیکن اس سے پہلے ہمیں یہودوہنود اور دہشت گردوں کی سازشوں سے محفوظ ہونا ہوگا۔سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹیری علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ27 رمضان المبارک کے دن ہمیں تجدید عہد کرنا چاہےے کہ آنے والے الیکشن میں کسی کرپٹ حکمران کو ووٹ نہیں دیں گے اورعوام ماضی کی تمام جماعتوں کو مسترد کر دیں گے اسی میں اسلام اور پاکستان کی بہتری ہے جبکہ کامرہ ائےربیس پر حملہ دہشت گردوں کی پستی کا آغاز ہے اسلامک ریسرچ کونسل پاکستان کے صدر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان لازم وملروم ہیں دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لےے نئے عزم سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لےے آخری جنگ لڑنی چاہےے