ہائی ویز پولیس کی کارروائی، 8 ملزم گرفتار، مال مسروقہ سمیت اسلحہ برآمد

ہائی ویز پولیس کی کارروائی، 8 ملزم گرفتار، مال مسروقہ سمیت اسلحہ برآمد

لاہور(سپیشل رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اےن فا ئےو سنٹر ل نے قومی شاہراہ پر گاڑی چھیننے ، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 8 ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن ،موبائل فونز،نقدی ،شراب چھینی گئی دو کاریں اور دیگر قیمتی اشیا ءبرآمد کر نے کے ساتھ ساتھ دو گمشدہ معصوم بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا ۔ موٹر وے پولیس سنٹرل زون کے ڈیوٹی افسران نے جرائم کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ابو بکر سکنہ ملتان ، ریاض سکنہ میاں چنوں سرفراز ، صابر، شاہد، جان محمدسکنہ بہاول پور، عثمان، حشمت سکنہ اوکاڑہ کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ ایمونیشن ،موبائل فونز،نقدی شراب اورچھینی گئی ہونڈا کار AFJ-691،ٹویوٹا کارLXK-0566 ،سرکاری چوری شدہ لکڑی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور دیگر قیمتی اشیاءبرآمد کر لیں ۔ زونل کمانڈر ڈی آئی جی رائے الطاف کی ہدایات پر برآمد کیا گیا اسلحہ ایمونیشن ،گاڑیاں دیگر اشیاءاور گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ لوکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ظفر اقبال لک ا نسپکٹر جنر ل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پٹرولنگ افسران کی اچھی کارکردگی پر ا ن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1