تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالے گی:محمود الرشید

تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالے گی:محمود الرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف شمالی لاہور کے رہنما عاطف چوہدری کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے میاں محمود الرشید، شوکت شاہ،ارشد خان، فیاض عالم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔عمران خان کی قیادت میں حقیقی معنوں میں ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے انشاءاﷲ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔ پنجاب کے حکمرانوں نے شمالی لاہور کے مسائل حل نہیں کےے۔شمالی لاہور کے عوام تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے ساڑھے چار سالہ سیاہ ترین دور نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، بدامنی اور دہشت گردی سمیت دیگر مسائل پاکستانی عوام کا مقدر بن کر رہ گئے ہیں۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔پاکستانی عوام کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف سازشیں کرنے والے ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر اُٹھا کر پھینک دیں، تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) میں مک مکا ہوچکا ہے۔ساڑھے چار سالہ سیاہ دور میں عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوا ہے۔