انسداد پولیو مہم10ستمبر سے شروع ہو گی،ڈی سی او لاہور

انسداد پولیو مہم10ستمبر سے شروع ہو گی،ڈی سی او لاہور

لا ہور(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ لاہور میں تےن روزہ انسداد پولیو مہم 10ستمبر سے شروع ہو گی ۔ تےن روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاﺅن ہال میں منعقدہ پولیو خاتمہ کی میٹنگ میں موجود شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او (ہےلتھ)،ڈی او (سی) ،ےو نےسےف اور روٹری کلب کے نمائندوں کے علاوہ محکمہ صحت WHOکے نما ئندے بھی موجود تھے۔ڈی سی او لاہور نور الامےن مےنگل نے بتاےا کہ اس پولےو مہم کے دوران محکمہ صحت اور اسکی پوری ٹےم 13لاکھ،65ہزار کے قرےب بچوں کو پولےو کے قطرے پلائے جائےں گے جس کے لےے زونل،اےرےا سپر وائزر کے علاوہ محکمہ ہےلتھ کی لےڈی ہےلتھ ورکرز اور لےڈی ہےلتھ سپر وائزر پر مشتمل2930ٹےمےں پولےو مہم مےں حصہ لےں گی۔ نور الامےن مےنگل نے کہا کہ ہم سب ملکر پو لےو کے خاتمے کے لےے کو ششےں کر نا ہےں اور اس ضمن مےں علماءکرام کا کردار بہت اہمےت کا حامل ہے تا کہ وہ محراب و منبر پو لےو کے خاتمہ کے لےے موثر آواز اُٹھائےں۔اجلاس کے آخر پر سابقہ پو لےو مہم مےں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے 41زونل اےرےا سپر وائزر ز مےں ڈی سی او لاہور نور الامےن مےنگل نے تعرےفی اسناد تقسےم کےں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1