میری اصل پہچان نعت ہی سے شروع ہوتی ہے‘حمیرا ارشد

میری اصل پہچان نعت ہی سے شروع ہوتی ہے‘حمیرا ارشد

لاہور(این این آئی) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کرئیر کا آغاز نعت اورقصیدوں سے کیا میری اصل پہچان نعت ہی سے شروع ہوتی ہے بعد میں گانے میری وجہ شہرت بنیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پوری دنیا میں اپنے شوز کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر ہمیشہ فخر رہا ہے ۔’ انہوں نے کہا کہ میری کامیابیوں کے پیچھے میرے والدین اور بہن بھائیوں کی دعائیں شامل ہیں ۔خدا نے مجھے جو عزت ومقام دیا میں اس کی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کر سکتی ۔حمیرا ارشد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ غریبوں کی فلاح بہبودکو ایک ایسا ادارہ بنائے جہاں انہیں زندگی کی تمام نعمتیں میسر آسکے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت نامور پرموٹر اور پروڈیوسر سخی سرورکے ساتھ مل کر” آب ودانہ “کے نام سے ایک ایسا ادارہ چلا رہی ہے جس میں غریبوں کو دو وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور اب اسی ترض پر ایک اور ایسا ادارہ بنانا چاہتی ہوں جس میں غریبوں کو علاج مالحجوں کی تمام سہولتیں فراہم کی جا سکے اس کے لئے مجھے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے پر ستاروں کی بھرپور سپورٹ درکار ہو گی ۔

مزید : کلچر