عیدالفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلمیں تیار

عیدالفطر پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلمیں تیار

لاہو ر (اے پی پی)عید الفطر پر نمائش کے لےے پیش کی جانے والی فلموں میں ہدایت کار سید نورکی فلم” شریکا“ ۔ ہدایتکار شہزاد حیدرکی پنجابی فلم ” دل دیاں لگیاں“ اور ہدایت کار ارشد خان کی پنجابی فلم ”گجر داکھڑاک“ کی نمائش کی تیاریاں مکمل ہو گئی اس سلسلے میں آئندہ دو روز کے اندر تینوں فلموں کے فوٹو سیٹ میکلور روڈ پر واقع مرکزی سینماو¿ں میں آویزاں کر دئیے جائے گے ۔تینوں فلموں میںمعروف ادکاروں کے علاوہ نئے فنکاروں نے بھی کام کیاہے، فلمی حلقوں کا کہناہے کہ ان فلموں کی نمائش سے فلم انڈسٹری کا مستقبل وابستہ ہے ان فلموں پر کہانی موضوع اور عکاسی کے حوالے سے بھرپور محنت کی گئی ہے۔

مزید : کلچر