پنجاب کے تھیٹرز کے تمام عارضی لائسنس منسوخ

پنجاب کے تھیٹرز کے تمام عارضی لائسنس منسوخ

لاہور (آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے تھیٹرز کے عارضی لائسنس معطل کر دیئے ہیں جس کے بعد متعدد تھیٹرز میں عید پر سٹیج ڈرامے نہیں ہوسکیں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایسے تمام تھیٹرز عید پر ڈرامہ نہیں لگا سکیں گے جن کے پاس عارضی لائسنس موجود تھا۔ اس نوٹیفیکیشن کے بعد پنجاب میں متعدد تھیٹرز میں عید پر سٹیج ڈرامے نہیں چل سکیں گے۔ اس فیصلے سے لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ سمیت متعدد شہروں کے ہالز میں عارضی لائسنس پر سٹیج ڈرامے لگتے تھے جو اس فیصلے سے متاثر ہوں گے۔ لاہور میں صرف الحمرا اور الفلاح تھیٹرز میں ڈرامہ لگ سکے گا اور سٹیج کے متعدد فنکار عید پر بیروزگار رہیں گے۔

مزید : کلچر