رسول پاکﷺ سے محبت کے بغیر دین مکمل نہیں ہوسکتا: بابا جانی سرکار

رسول پاکﷺ سے محبت کے بغیر دین مکمل نہیں ہوسکتا: بابا جانی سرکار

لاہور(پ ر) سلسلہ سروری کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکار اﷲ والے نے کہا ہے کہ شان رحمت کا یہ کمال ہے کہ زمین ایک ہے مگر اﷲ کی قدرت کا کمال یہ ہے کہ ایک زمین سے طرح طرح کے پھول اور پھل اور اناج پیدا ہوتے ہیں مگر ہر ایک کی خوشبو ،شکل اور ذائقہ الگ الگ ہے۔ اﷲ تعالیٰ تمام جہانوں کا رب ہے۔وہ رحمت الالمین ہے۔اِس لئے ہمیں صدق دل سے اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنی چاہیے اور اپنے رب سے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہیے مگر افسوس ہم نے اپنی ساری زندگی نافرمانی میں گزاری ۔ دین اسلام اﷲ کی محبت کا نام اور ایمان اﷲ سے دوستی کا نام ہے۔وہ گذشتہ شب باغ جناح کے وسیع سبزہ زار میںعظیم الشان 27ویںرمضان المبارک شب ِقدر کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔حضرت بابا جانی سرکار نے مزید کہا کہ جب تک ہم اپنے نبی پاک ﷺسے محبت نہیں کریں گے ہمارا دین مکمل نہیں ہوسکتا۔ امت مسلمہ کے وسیع اتحاد کیلئے خصوصی دُعا مانگی گئیں اور شرکاءمحفل کیلئے سحری کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔اِس موقع پر محفل شبینہ بھی ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1