سٹیزن فیڈ بیک سیل کی ناقص کارکردگی، 12 ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی

سٹیزن فیڈ بیک سیل کی ناقص کارکردگی، 12 ایس ایچ اوز کیخلاف محکمانہ کارروائی

لاہور(سپیشل رپورٹر) سٹیزن فیڈ بیک سیل نے ماہ جولائی کے دوران15پر شکایات درج کروانے والے 2135شہریوں سے رابطہ کرکے فیڈ بیک حاصل کیا اور شہریوں کی شکایات پر کاروائی میں تاخیر کرنے پر صوبائی دارالحکومت کے12 ایس ایچ اوز کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی ڈویژن شارق کمال کی سربراہی میں قائم کردہ سٹیزن فیڈ بیک سیل نے ماہ جولائی کے دوران 15پر شکایت درج کروانے والے 2135شہریوںسے رابطہ کرکے فیڈ بیک حاصل کیا، جن میں1949شہریوں نے بتایا کہ ان کی شکایت پر قانونی کاروائی کی جا چکی ہے۔186شکا یات پر کاروائی زیر التواءپائی گئی۔ سٹیزن فیڈ بیک سیل کے سربراہ نے ایسی درخواستوںپر متعلقہ ایس ایچ اوز کو فوری کاروائی کے احکامات دیئے جس پر 99لوگوں کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ 87شکایات پر کاروائی جاری ہے۔ شہریوں کی درخواست پر کاروائی میں تاخیر کرنے پر ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی ڈویژن شارق کمال نے جن 12 ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں ان میں انسپکٹر بشیر نیاز ی سابقہ ایس ایچ او تھانہ اسلامپورہ، انسپکٹر محمد سبطین شاہ ایس ایچ او شاہدرہ، انسپکٹر ا مجد علی ایس ایچ او شیرا کوٹ، ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر حافظ عبدالمجاجد، ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر محمد اکمل، ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر راشد امین، انسپکٹر ظہور شاہین ایس ایچ او یکی گیٹ، انسپکٹر منصور احمد ایس ایچ او ٹبی سٹی، انسپکٹر مظہر اقبال رانجھا ایس ایچ او سٹی رائیونڈ،سب انسپکٹر فاروق اصغر ایس ایچ او شادباغ اور سب انسپکٹر ارشاد اللہ ایس ایچ او راوی روڈ شامل ہیں۔ ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی ڈویژن شارق کمال نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، کسی کو اندراج مقدمات کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی کوئی دقت یا دشواری کا سامنا ہو تو وہ ان کے ساتھ براہ راست ان کے دفتر میں رابطہ کر سکتا ہے۔ مزید برآں فون پر انچارج سٹیزن فیڈ بیک سیل انسپکٹر صغیر احمد سے موبائل نمبر0321-9474414اور آفس نمبر042-99201366 پر کوئی بھی شہری اپنی شکا یت اندراج مقدمے کے سلسلہ میں رابطہ کرکے شکا یت درج کروا سکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1