نیویارک میں سائیکل کی سواری مشکل کام ہے، ریمریز

نیویارک میں سائیکل کی سواری مشکل کام ہے، ریمریز

نیویارک (آئی این پی) سائیکل سوار پیغامبروں کی پرخطر زندگی پر مبنی ہالی ووڈ فلم ”پریمیم رش“ کے اداکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں نیویارک کی سڑکوں پر کام کرنے کا لطف آیا۔ فلم میں جوزف گورڈن لیوٹ اور ڈانیا ریمریز نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں انہیں ایک پرائیویٹ جاسوس سے بچنے کے لئے نیو یارک کی سڑکوں کی تیز رفتار ٹریفک، پولیس اور پیدل چلنے والوں سے بھی بچنا پڑتا ہے۔ ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے اداکار گورڈن لیوٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن اس فلم کی بات ہی اور ہے۔ اداکارہ ریمریز نے کہا کہ نیویارک میں سائیکل سواری مشکل کام ہے۔ فلم 24 اگست کو امریکہ میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی

مزید : کلچر