پی ٹی وی کے”رمضان پاکستان شو“ میں صدر زرداری کی شرکت

پی ٹی وی کے”رمضان پاکستان شو“ میں صدر زرداری کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کلچرل رپورٹر) جشن آزادی کے سلسلہ میں پی ٹی وی کی اہم تقریب ”رمضان پاکستان شو“ ایوان صدر اسلام آباد میں ہوا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری تھے۔ تقریب میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاک فوج کے سربراہ اشفاق پرویز کیانی، وفاقی وزرائ، گورنرز، اراکین قومی اسمبلی و سینٹ اور سفارتکاروں نے بھی شرکت کی اور رمضان پاکستان شو پیش کرنے پر پی ٹی وی کی کارکردگی کی تعریف کی۔ یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی وی نے جن خصوصی نشریات کا اہتمام کیا ہے ان کو ”بن کر رہے گا پاکستان“ کا نام دیا گیا ہے۔ پی ٹی وی کے ایم ڈی یوسف بیگ مرزا نے ان نشریات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔

مزید :

کلچر -