سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کا ٹریلر

سری دیوی کی فلم انگلش ونگلش کا ٹریلر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (آئی این پی)ماضی کی سپر سٹار سری دیوی 14سال بعد فلمی پردے پر واپسی کے لئے تیار ہیں جس کے لئے ان کی آنے والی فلم ”انگلش ونگلش“ کا پہلا مکمل ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر ٹریلر میں جہاں سری دیوی بڑی سکرین پر لگے انگلش ونگلش کے سینسر بورڈ سرٹیفکیٹ پر لکھے انگریزی کے الفاظ ٹوٹے پھوٹے لہجے میں پڑھتی نظر آ رہی تھیں وہیں اب مکمل ٹریلر میں بھی سری دیوی کو ہی نمایاں رکھا گیا ہے۔ فلمساز آر بالکی کی اس فلم میں سری دیوی کیساتھ ساتھ پریا آنند،عادل حسین اور فرانسیسی اداکار مہدی نیبوہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بھی بطور مہمان اداکار اس فلم کا حصہ بنے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ہاﺅس وائف کی اپنے شوہر اور گھر والوں کو خوش کرنے کے لیے انگریزی کورس کرنے کے گرد گھومتی یہ ڈرامہ فلم 5 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید :

کلچر -