ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے ناقص کارکردگی پر 2 سوسائٹیوں کے صدور ایک جنرل سیکرٹری معطل

ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے ناقص کارکردگی پر 2 سوسائٹیوں کے صدور ایک جنرل سیکرٹری ...

لاہور (اپنے نمائندے ) ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر اعجاز احمد خان نے مختلف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے اور ناقص دیکھانے پر 2 سوسائٹیوں کے صدر اور 1 سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری کو معطل کر دیا جبکہ 4 کوآپریٹو سوسائٹیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر لاہور اعجاز احمد خان نیازی نے مختلف کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور ان سروے ایل ڈی اے ایمپلائز کو آپریٹو سوسائٹی اور ایچی سن کوآپریٹو سوسائٹی میں ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر دونوں سوسائٹیوں کے صدر کو معطل کر دیا اسطرح یو ای ٹی کوآپریٹو سوسائٹی میں بھی ناقص انتظامات پر سیکرٹری کو معطل کر دیا جبکہ نشیمن اقبال ریونیو گھی کارپوریشن آف پاکستان، ٹی این ٹی اب پیارہ سوسائٹی کے صدر کو بھی اس ضمن میں شوکاز نوٹس جاری کار دیے ہیں ڈسٹرکٹ کوآپریٹو آفیسر اعجاز احمد خان نیازی نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع لاہور کی تمام کوآپریٹو سوسائٹیوں کی انتظامیہ کو بار بار ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات کرتا ہوں اب مزید کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1