دعا قریشی کی سرائیکی فلم” سمی راول “کی شوٹنگ مکمل

دعا قریشی کی سرائیکی فلم” سمی راول “کی شوٹنگ مکمل

لاہور (اے پی پی)ہدایت کار داو¿د بٹ کی نئی سرائیکی فلم” سمی راول “کی شوٹنگ لاہور میں مکمل ہوگئی ۔جدید وڈیو فارمیٹ ایچ ڈی پر بنائی گئی اس فلم کی عکس بندی باری اسٹویڈیو میں کی گئی۔ فلم کے اداکاروں میں زاپد علی ، دعا قریشی ، ولی بخاری ، نائیلہ نور، بسما چوہدری ، ملکہ پیر زادہ ، بشیر محمد اعوان اور بہار بیگم شامل ہیں۔ فلم سمی راول کے مصنف اور نغمہ نگار اشرف اشک، جبکہ موسیقار ماسٹر رفیق حیدری اور کور یوگرافر جبار سمراٹ نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے فلم کی نمائش عید الفطر کے بعد کی جائے گی۔

مزید : کلچر