یش راج بینرز تلے بننے والی نئی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری

یش راج بینرز تلے بننے والی نئی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری

ممبئی (آئی این پی) یش راج بینرز تلے بننے والی نئی فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ یش چوپڑہ اس فلم کے ہدایت کار ہیں۔ فلم کا ابھی تک نام نہیں رکھا گیا اور نہ ہی اسکی کہانی کے بارے میں میڈیا کو کچھ بتایا گیا ہے جو کچھ فلم کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ یہ کہ اس میں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی تمام تر شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے۔ فلم کی موسیقی آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جبکہ گلزار نے گانوں کے بول لکھے ہیں۔

مزید : کلچر