شامل خان اور صنم چوہدری مایا اور مایا میں جلوہ گر ہونگے

شامل خان اور صنم چوہدری مایا اور مایا میں جلوہ گر ہونگے

لاہور(کلچرل رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے عید الفطر کے خصوصی ڈرامے مایا اور مایا کی ریکارڈنگ تیزی سے جاری ہے ۔گزشتہ روز ریکارڈنگ عرفان کھوسٹ کے گھر اور بعد ازاں ریگل چوک پر ہوئی ڈرامے میں شامل خان ، وہاج ، احمد علی ، صنم چوہدری اور حمیرا علی نے حصہ لیا اس موقع پر زبردست رش کی وجہ سے تکنیکی عملے اور فنکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈرامے کے رائٹر سیمل نعمان اور پروڈیوسمر اسد جمیل ہیں ضنم چوہدری نے بتایا کہ ڈرامے میں معصوم لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

مزید : کلچر