شہوار حیدر نے کارکنان،گلوکاروں اور میوزیشنز کے بقایا جات ادا کردیئے

شہوار حیدر نے کارکنان،گلوکاروں اور میوزیشنز کے بقایا جات ادا کردیئے

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہورا سٹیشن کے انچارج شہوار حیدر سی پی یو کا چارج سنبھالتے ہی کارکنان،گلوکاروں اور میوزیشنز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کردیئے ہیں۔ شہوار حیدر نے ریڈیو پاکستان کے کارکنان کے میڈیکل الاﺅنس کی مد میں بقایا رقم کی ادائیگی کرکے اُن کے علاج و معالجے کی سہولیات بحال کروادی ہیں۔اس اقدام کے بعد تمام لوگ شہوار حیدر کو دُعائیں دے رہیں ہیں۔ایک کارکن نے ”پاکستان“کو بتایا کہ ریڈیو کو بچانے کے لئے ایسے ہیں انسانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے ایسے موقعہ پر اس طرح کا کام کرکے ہر ایک کا دل جیت لیا ہے۔مجھ سمیت ہر کارکن کی دُعا ہے کہ شہوار حیدر کو خدا صدا سلامت رکھے۔

مزید : کلچر