نصرت فتح علی خان کوبچھڑے 15 برس بیت گئے

نصرت فتح علی خان کوبچھڑے 15 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے ا ین این ) قوالی سے فنی سفر کا آغاز کرنے والے نصرت فتح علی خان کی آواز کا سحر آج بھی زندہ ہے۔ انہوں نے مشرقی اور مغربی دھنوں کے امتزاج سے ایسے گیت بنائے جن کا جادو آج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نصرت فتح علی خان 13اکتوبر1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ والد کے انتقال کے بعد ان کی فنی تربیت استاد مبارک علی خان نے کی جس کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کی قوال پارٹیوں کے ساتھ جانا شروع کردیا۔ رفتہ رفتہ ان کی شہرت ملک بھر میں پھیلنے لگی۔ نصرت فتح علی خان نے فن گلوکاری کی ابتدا قوالی سے کی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ میں بھی شامل ہے۔ نصرت فتح علی خان نے ہالی ووڈ کے موسیقار پیٹر گبریل کی موسیقی میں جب دم مست قلندر قوالی پیش کی،تو اسے بہت پذیرائی ملی۔ پندرہ برس پہلے آج ہی کے دن نصرت فتح علی خان لندن کے ایک ہسپتال میں دنیا سے رخصت ہوگئے مگر وہ اپنے سننے والوں کے دلوں پر ہمیشہ حکمرانی کرتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -