چھوٹے نواب سیف علی خان42 برس کے ہو گئے

چھوٹے نواب سیف علی خان42 برس کے ہو گئے

 ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان 42 برس کے ہو گئے- 16اگست1970کو نئی دہلی میں پٹودی کے نواب اور سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی اور بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے یہاں جنم لینے والے سیف علی خان نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز1992میں فلم”پرم پرا‘سے کیا-1994میں فلم”میں کھلاڑی تو اناڑی“سے بالی ووڈ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے والے سیف کا کیرئیر شروع میں پروان نہ چڑھ سکا، تاہم 2001میں فلم”دل چاہتا ہے“سے انہوں نے پھر کامیابی کا سفر شروع کیا-اسکے بعد انہوں نے ”کل ہو نا ہو “،”ہم تم“،”سلام نمستے“،”ریس“،”لو آجکل“، ”پری نیتا“اور ”اومکارہ“ جیسی کامیاب فلموں میں کام کرتے ہوئے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے- اداکاری کیساتھ ساتھ پروڈکشن کے میدان میں بھی قدم رکھنے والے سیف نے” لو آجکل“جیسی کامیاب فلم پیش کی تاہم انکی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم”ایجنٹ ونود“خاطر خواہ کامیابی نہ حاصل کرسکی- فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرکے کئی ایوارڈز کے حقدار بننے والے سیف علی خان کو 2008میں راجیو گاندھی ایوارڈ اور 2010میں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزازپدما شری سے بھی نوازا گیا-

مزید : کلچر