شادی میرا ذاتی معاملہ ہے ، بار بار سوال نہ پوچھا جائے ، کترینہ

شادی میرا ذاتی معاملہ ہے ، بار بار سوال نہ پوچھا جائے ، کترینہ

 ممبئی (آن لائن) اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ میں اپنے کام سے مطمئن نہیں ابھی بہترین کام نہیں کیا ایک انٹرویو میں کترینہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں سب ا چھا ہے زندگی میں برا وقت بھی آتا ہے لیکن ان کا یقین ہے کہ خدا جو کرتا ہے وہ اچھا ہوتا ہے انہوں نے کہا اکہ فلمی کیریئر میں انہیں بہت کامیابیاں ملی ہیں لیکن اچھا وقت ابھی آئے گا۔ ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ رومانٹک اور ایکشن کرداروں میں کامیاب ہیں لیکن رومانٹک کرداروں میں وہ ایک حد تک کامیاب ہیں شادی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں28 سالہ کترینہ کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی معاملہ ہے آپ پوچھنے والے کون ہوتے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سوال بار بار پوچھاجائے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے ۔

مزید : کلچر