ماضی کی نامور اداکارہ وینا کی شوبز میں واپسی

ماضی کی نامور اداکارہ وینا کی شوبز میں واپسی

لاہور (اے پی پی) ماضی کی نامور اداکارہ وینا دوبارہ شوبز میں آگئی ۔انہوں نے ایک ملاقات میں بتایا کہ 70اور80کی دہائی تک بے شمار فلموں میں کام کیا جن میں اداکار ، ہدایت کار رنگیلامرحوم کی فلم دورنگیلے ، ”کبڑا عاشق، “اور دیگر بہت سی فلمیں شامل ہیں، اے پی پی سے بات کرتے ہوئے وینا نے کہاکہ وہ شادی کے بعد شوبز سے علیحدہ ہو گئی تھیںاب جبکہ بچے بڑے ہو چکے ہےں تو میں دوبارہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کروں گی وینا نے بتایا کہ عید الفطر پرپی ٹی وی لاہور سے میرا عید پلے ”مایا ہی مایا“ ٹیلی کاسٹ ہو گا، مجھے ایک عرصے بعد شوبز میں آکر کام کرنے کی خوشی ہو رہی ہے ۔

مزید : کلچر