نانا پاٹیکر کی نئی کامیڈی فلم ’کمال دھمال مالا مال“ کا ٹریلر جاری

نانا پاٹیکر کی نئی کامیڈی فلم ’کمال دھمال مالا مال“ کا ٹریلر جاری

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نانا پاٹیکر کی نئی کامیڈی فلم”کمال دھمال مالا مال“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ مستی اور دھمال سے بھرپور اس فلم کے ہدایت کار پریا درشن ہیں ۔۔ جس میں نانا پاٹیکر کے ساتھ اوم پوری شیریاس تلپاڈے اور پریش راول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی باپ کی محبت کا قرض اٹھانے والے بیٹے کی ہے جو اپنے تحفظ کے لئے نانا پاٹیکر کو باڈی گارڈ رکھتا ہے۔ فلم28 ستمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر