انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی فلم ستیا کے سیکوئل کا اعلان

انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی فلم ستیا کے سیکوئل کا اعلان

ممبئی (اے این این) 1998میں انڈر ورلڈ گینگسٹر پر بننے والی بلاک بسٹرفلم ستیا کے سیکوئل کا اعلان بھی سامنے آگیا ہے.پے درپے کئی فلاپ فلمیں دینے والے رام گوپال ورما اب ماضی کی اپنی کامیاب فلم ستیا کا دوسرا پارٹ ستیا ٹو بنائیں گے جسے اور کوئی نہیں جان ابراہم پروڈیوس کریں گے.رام گوپال ورما کے مطابق ستیا کے سیکوئل کی اسٹوری سننے کے بعد جان نے فلم کو پروڈیوس کرنے کا ارادہ کرلیا ہے تاہم نہ ہی وہ فلم میں اداکاری کریں گے اور نہ اس کے لیے کوئی آئٹم سونگ ریکارڈ کروائیں گے.رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ ستیا ٹو کی کہانی ستیا سے یکسر مختلف ہوگی جس کی کاسٹ میں نئے اداکار شامل ہونگے.1998کے ستیا کی کہانی ممبئی آنے والے شخص کے گرد گھومتی تھی جو اس وقت کی انڈر ورلڈ دنیا میں پھنس کر رہ جاتا ہے تاہم2012کی ستیا ٹو کی کہانی ایسے شخص کے گرد گھومے گی جو ممبئی آنے کے بعدجرائم کی دنیا انڈر ورلڈکو اپنے رنگ میں ڈھال دیتا ہے.خیر اب دیکھنا یہ ہے کہ پے درپے اگیاٹ ،ناٹ اے لو اسٹوری اور ڈیپارٹمنٹ جیسے فلموں سے ناکامی کا منہ دیکھنے والے رام گوپال ورما14سال پرانی فلم کا سیکوئل بناکر دوبارہ سے کامیاب ہدایتکار بن پاتے ہیں یا نہیں۔

مزید : کلچر